لاہور میں خاتون نے حمل ضائع ہونے کے بعد کمسن بچہ اغوا کر لیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ خاتون کا 6 ماہ کا حمل ضائع ہوگیا۔ یہ خبر بیرون ملک مقیم اسکے شوہر تک نہ پہنچنے پائے۔ خاتون نے اپنی ملازمہ کو لالچ دیکر بچے کے اغواءکا منصوبہ بنا لیا۔
ملزمان نے ہنجروال کی ایک غریب فیملی کا انتخاب کیا اور انکے گھر کے قریب دودھ کی سبیل لگائی اور بڑی چالاکی سے ننھے بچے کو اٹھاکر لے گئے۔
پولیس کو جائے وقوع سے 3 کلومیٹر دور ایک کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغواء کاروں کی جھلک نظرآئی تو ملزمہ کی شناخت ہوگئی۔ واردات کی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔






















