ویسٹ انڈین کے روومن پاول پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے، کلائی کی انجری کے شکار بیٹر کی ون ڈے سیریز میں شمولیت بھی مشکوک ہے۔
ویسٹ انڈیز کے روومن پاول پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے، پاول کو آسٹریلیا کیخلاف میچ کے دوران کلائی میں چوٹ لگتی تھی، جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کیخلاف پانچویں ٹی 20 میچ میں بھی شامل نہیں ہوسکے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے روومین پاول کے متبادل کا اعلان نہیں کیا، پاکستان کیخلاف 8 اگست سے ٹرینیڈاڈ میں شروع ہونیوالی ون ڈے سیریز میں بھی ان کی شمولیت کا امکان نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی 1-1 سے برابر ہوگئی ہے، تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔




















