الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب مزید دو ارکان پارلیمان کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پرثمرہارون بلور اور سعیدہ جمشیدکا نوٹیفیکیشن جاری کیا ، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کاتعلق مسلم لیگ(ن) سےہے ، ثمرہارون بلورنےحال ہی میں اے این پی چھوڑکرمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکی تھی ۔






















