ایران سے تیل کی تجارت،امریکی محکمہ خارجہ نے20کمپنیوں پرپابندی لگادی،اور متعلقہ کمپنیوں کےامریکہ میں اثاثےضبط کر لیے گئے۔
امریکا نےایرانی شپنگ نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں، ایران سے منسلک 115افراد، اداروں اور بحری جہازوں پربھی پابندیاں عائدکردی گئیں ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کاکہنا ہےکہ ہم نےعلی شمخانی کی شپنگ کمپنی پرپابندیاں عائد کیں،علی شمخانی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کےمشیرہیں،امریکا نےاس اقدام کو 2018 کے بعد سے ایران سے متعلق سب سے اہم پابندی قرار دیا۔
امریکی محکمہ خزانہ کاکہنا ہےکہ ایران پرنئی پابندیوں سے تیل کی عالمی منڈی متاثر نہیں ہوگی،علی شمخانی بدعنوانی کا فائدہ اٹھا کراربوں ڈالر کا منافع حاصل کرتےہیں،منافع کا بڑاحصہ ایرانی حکومت کو سہارا دینے کے لیےاستعمال ہوتا ہے۔





















