پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرپارٹی انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے درگزر کی استدعا کردی۔
ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر علی گوہر عدالت میں پیش ہوئے، بیرسٹر علی گوہر نے کمیشن کو بتایا کہ استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن اس کیس میں درگز ہی کرے، ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے وہ معاملہ درگرز کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کمیشن نے 30 اگست کو انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو دلائل کے لئے دو ہفتے کی مہلت دی تھی۔ ممبر نثا ردرانی نے ریمارکس دیے تھے کہ اس کیس کو بہت زیادہ نہیں لٹکا سکتے، الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لئے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرچکا ہے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی ائی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔