محکمہ موسمیات نے آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے جبکہ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے اموات کی تعداد 279 ہوگئی۔
ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہوگیا، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب میں 31 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کا پیشگوئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے مزید 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے ۔ 28 جون سے اب تک مجموعی طور پر 279 افراد جان سے جا چکے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران سیلاب اور بارشوں سے 676 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ ایک ہزار 553 گھروں کو نقصان پہنچا ۔ 374مویشی بھی ہلاک ہوئے۔






















