عوامی نیشنل پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کر دیاہے ، وزیر قانون نے ترمیم سینیٹ میں پیش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایمل ولی خان نے کہا کہ آج جو راستہ چنا جا رہا ہے وہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرئے گا، اکثریت بہت بڑی ذمہ داری ہے ،آر ٹی ایس اور 45والی بھی اکثریت جعلی ہے ، آپ لوگ جعلی اکثریت کو نہیں مانے گے، ولی خان اور اسفند ولی کے گھر لال ٹوپی والے ایک نظریے کے لوگ ملیں گے ، اگر اکثریت آئین کی بنیاد کمزور کرئے تو نہ آئین محفوظ ہے نہ جمہوریت، ماضی میں مشکل وقت میں فیصلے کیے،آمر کے دور میں دہشتگردی کے خلاف ساتھ دیا ، گھروں میں رہنے والے کوئی بھی محفوظ نہیں ، دہشتگردوں کو لانے والے اور بسانے والے ایوان میں موجود ہیں ، سیاسی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں ووٹ صرف جماعت کو نہیں دے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل اور عوام کے تحفظ کو ووٹ دے رہے ہیں ، اسکی قیمت ہمیں ادا کرنا ہوگی، صوبے کے وسائل پرآنچ نہیں آنے دینگے ، ہماری سیاست صوبے کوقومی دھارے میں لانے کی کوشش رہی ہے ، جب عوام نے فیصلہ دیا تو تاریخی فیصلہ ہوگا ، گزشتہ 12برس میں سیاسی جماعتوں نے کھیل کھیلا ہے ، تینوں جماعتوں سے جواب آئینی اور پرامن جواب ہوگا، ہمارا محور صرف آئین اور وفاق کی حفاظت ہے ، تمام سیاسی قیادت سے مطالبہ و درخواست کرتا ہوں ، کسی ایسی آئینی ترمیم کی اجازت نہیں ۔





















