کپتان پاکستان ون ڈے ٹیم شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ سلیکشن میں کپتان کو شامل ہونا چاہیے، کپتانی ملنے سے پہلے رضوان سے مشورہ کیا تھا اور رضوان واحد کھلاڑی ہے جسے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے کہا کہ رضوان نے کپتانی سے پیچھے ہٹنے کا خود فیصلہ کیا تھا، بہتری کے لیے ذمہ داری سب کو لینا ہوگی، صرف شاہین، بابر، صائم یا رضوان کا کام نہیں، ہم سب مل کر ٹیم کو بہتر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اچھے ٹچ میں ہے، توقع ہے جلد سنچری بنائے گا، 2023 سے رضوان نے سب سے زیادہ رنز بنائے، کوشش ہے جو پلیئر فارم میں نہیں اسے بیک کریں، بطور کپتان پہلی سیریز جیتنے پر خوشی ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بنچ پر موجود لڑکوں کو بھی موقع دیں، نوجوان کھلاڑی جتنے میچ کھیلیں گے اتنی بہتری آئے گی۔




















