سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا ، سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اطلاعات سے شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اہلخانہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹرعرفان صدیقی مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، سوشل میڈیاپرجھوٹ پرمبنی اطلاعات قابل افسوس ہیں، سینیٹرعرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پرمنتقل نہیں کیا گیا، عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کےباعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں، عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کےباعث گزشتہ کچھ دنوں سےزیرعلاج ہیں۔





















