کراچی والے بھی بجلی کا اب وہی ٹیرف ادا کریں گے جو ملک کے دیگر لوگ ادا کرتے ہیں ۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کے یکساں سہ ماہی ٹیرف کے اطلاق کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دیدی ہے ۔جس کے بعد کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے بہتر پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہوجائے گی ۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں کراچی والوں کیلئے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی گئی ۔ صارفین سے اضافی بلوں کی وصولی دسمبر دوہزار تئیس سے فروری دو ہزار چوبیس کے دوران ہوگی ۔
مالی بحران کا شکار پی ایس او کیلئے سو ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کی مدت میں دسمبر دوہزار چوبیس تک توسیع کی منظوری بھی دی گئی ۔
اس کے علاوہ ای سی سی نے چمن بارڈر پر یومیہ اجرت پرکام کرنے والے آٹھ ہزارمزدوروں کوبی آئی ایس پی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ۔