کوئٹہ غیرت کے نام پر دہرےقتل میں گرفتار مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو جیل بھیج دیا گیا ، ملزمہ کے ڈی این اے سیمپل بھی لئے گئے۔
کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد اور خاتون کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، مقتولہ خاتون بانو بی بی کی والدہ گل جان کو انسداد دہشت گردی کے کی عدالت نمبرایک کے جج محمد مبین کے رو برو پیش کیا گیا ، دوران سماعت کیس کے تفتیشی نے بیان دیا کہ ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں جس پر عدالت نے ملزمہ کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
دوسری جانب سول اسپتال میں ملزمہ گل جان کے ڈی این اے سیمپل بھی لئے گئے ہیں ، پولیس سرجن داکٹر عائشہ فیض کے مطابق ڈی این اے سیمپل سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کی استدعا پر لئے گئے ، سیپمل ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے پنجاب فرانزک لیبارٹری کو بھجوائے جائیں گے ،گل جان بی بی نے ویڈیو بیان میں اپنا ڈی این اے کروانے کے لئے کہا تھا، اس سے قبل قبر کشائی کے دوران مقتولہ بانو بی بی کے بھی ڈی این اے سیمپل لئے گئے تھے ۔






















