ایبٹ آباد بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، طالبات نے تینوں پوزیشنز حاصل کرکے میدان مار لیا، کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، نجی تعلیمی ادارے کی طالبات نے میدان مار لیا، سدرہ سعید نے 1161 نمبر کے ساتھ پہلی پوزشن حاصل کی جبکہ اریبہ جدون نے 1159 نمبر لے کر دوسری اور ذوفشان احمد نے 1158 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کنٹرولر بورڈ کے مطابق مجموعی طور پر ایبٹ آباد میں میٹرک کے امتحانات میں 71 ہزار 629 طلباء و طالبات نے حصہ لیا، 57 ہزار 543 طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔
کنٹرولر بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام طلباء و طالبات نے اچھی کارکردگی دکھائی، میرٹ پر طباء و طالبات کو نمبرز دیے گئے۔





















