امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمختلف ممالک پر15سے50فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سمٹ سےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ یورپی یونین کیساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہےہیں،چین کےساتھ ڈیل کرنےوالےہیں،جاپان نےمذاکرات کرکےٹیرف 15فیصد پر لانے پراتفاق کیا، امریکا میں کاروبار کرنے والے ممالک پر ٹیرف کم کر دیں گے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہمارے پاس دنیا کے سب سے توانائی کے ذخائر موجود ہیں، تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پر ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کرنے جا رہے ہیں، الیکشن میں پاپولرووٹ کےساتھ سوئنگ اسٹیٹ میں کامیابی سمیٹی۔
مزیدکہا امریکا اےآئی ٹیکنالوجی میں چین کوشکست دےرہاہے،امریکانےاےآئی دوڑ کا آغاز کیااور اسے ہم ہی جیتیں گے۔






















