ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ اجلاس کل (جمعرات) ڈھاکا میں منعقد ہوگا، جس کا کورم مکمل کرلیا گیا ہے۔ اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک شرکت کریں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا آن لائن شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ایشیا کپ 2025 کے انعقاد، میزبان ملک اور وینیوز سے متعلق گفتگو کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی پہلے ہی ڈھاکا پہنچ چکے ہیں اور اجلاس کی صدارت کریں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے عشائیے میں شریک ہوئے، اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے بھی شرکت کی ۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل اور چئیرمین پی سی بی محسن عشائیہ میں شریک دیگر ممبران سے ملے۔






















