اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ ماہ سے شمشاہی مانیٹری پالیسی رپورٹ شائع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ رپورٹس جولائی اور جنوری کے اجلاسوں کے بعد دو ہفتوں کے اندر شائع ہوں گی۔ رپورٹس میں اسٹیٹ بینک اپنی پیشگوئیوں کو اپ ڈیٹ کرے گا، اسٹیٹ بینک مہنگائی کو ہدف بنانے والا نظام اپنانے کی طرف پیشرفت چاہتا ہے، اقدامات انہیں کوششوں کا حصہ ہیں۔
مرکزی بینک نے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، اجلاس 30 جولائی، 15 ستمبر، 27 اکتوبر، 15 دسمبر، 26 جنوری، 9 مارچ، 27 اپریل اور 15 جون 2026 کو ہوں گے۔





















