سلمان اکرم راجہ نے کہا شاہ محمود قریشی سے متعلق یہ کہنا قابل ازوقت ہےکہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے،انکے خلاف اب بھی پانچ سے چھ مقدمات ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نےمیڈیا سےگفتگو میں کہاشاہ محمود قریشی ابھی باہر نہیں آ رہے،ہم سب فسطائیت کا شکارہیں اس میں کسی کیلئےکوئی استثنیٰ نہیں،اس لیے کسی قسم کا کوئی غلط مفروضہ نہ قائم کیا جائے،منصوبہ سازملک عدلیہ اور نظام کےساتھ جو کررہے ہیں وہ ہمارے سامنے ہے،یہ ایسی صورتحال ہے جس کو قبول نہیں کرنا چاہیے،یہ پی ٹی آئی کا نہیں پوری کا قوم کا مسلئہ ہے
مزیدکہا نظام انصاف،انصاف کا نظام نہیں رہا بلکہ اسےحملوں کا نظام بنادیا گیا،یہ سارا نظام اب قوم کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے،زندہ قومیں ایسی صورتحال کا جواب دیا کرتی ہیں،قومیں اس صورتحال میں خاموش نہیں رہتی اس کا جواب دیتی ہیں،دیکھتے ہیں پاکستانی قوم کیا جواب دیتی ہے۔






















