اسلام آباد احتساب عدالت نے نواز شریف کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس میں ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،جہاں عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ،گاڑیاں واپس کرنے اور بینک اکاؤنٹس بحال کرنے حکم دیا ہے۔
عدالت نے جائیداد ضبطی کے احکامات واپس لے لیے۔ عدالت کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطی کا حکم اکتوبر2020 میں دیا گیا تھا۔