حکومت کی جانب سے جوس انڈسٹری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہونے سے سالانہ کروڑوں روپے کا ریونیو دینے والا مینگو پلپ پلانٹ بند ہو گیا،پلانٹ کی بندش سے سینکڑوں مزدورں کےبےروزگار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
موسمی تبدیلی کی وجہ سے آم کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،رہی سہی کسر حکومت کی جانب سے عائد 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نے پوری کر دی مینگو پلپ پلانٹ بند ہونے سے ویرانی چھائی ہے۔
گزشتہ سال 2 لاکھ من پلپ نکالا گیا لیکن رواں برس 70 ہزار من پلپ نکالا گیا ہے،مناسب حکمت عملی نا ہونے سے پلپ انتظامیہ بھی پریشان ہے۔
پلپ پلانٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر جوس انڈسٹری پر عائد ٹیکسز میں نرمی کرے، تاکہ ملکی برآمدات اور مقامی انڈسٹری کو دوبارہ استحکام مل سکے۔





















