الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رکن آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میراکبر کی کامیابی کالعدم قرار دیدی۔
آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16 باغ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی میراکبر کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آگیا۔ الیکشن ٹربیونل جج حافظ اکرم نے میر اکبرخان کے خلاف الیکشن عزرداری پر فیصلہ سنایا۔
میر اکبر خان کی بطور رکن اسمبلی کامیابی کالعدم قرار دے دی گئی۔ سردار میراکبر انوارالحق کی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہیں۔
الیکشن ٹربیونل نے قرار دیا ہے کہ ایل اے 16 باغ کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوئی، میر اکبرخان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔
خیال رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب آزاد جموں کشمیر میں جنرل الیکشن کو ایک سال کے قریب وقت باقی رہ گیا ہے۔





















