علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر فلائٹ آپریشنز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی شام 4 بجے لاہور سے کراچی جانے والی پرواز تاحال روانہ نہیں ہو سکی، اسی طرح، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی شام 4 بجے لاہور سے جدہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہے۔
نجی ایئرلائن کی شام 5 بجے اور شام 7 بجے لاہور سے کراچی کے لیے شیڈول پروازیں بھی ابھی تک اڑان نہیں بھر سکیں۔
لاہور ایئرپورٹ کے منیجر عرفان خان نے بتایا کہ فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں تاہم پی آئی اے اور دو نجی ایئرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایئرلائنز کی جانب سے طیاروں کے تاخیر سے آنے کی وجہ سے تین پروازیں شیڈول سے دیر سے روانہ ہوں گی۔
عرفان خان کے مطابق ایئرلائنز نے مسافروں کو پروازوں میں تاخیر کے بارے میں پیشگی آگاہ کر دیا تھا۔






















