پمز اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوگیا۔ رواں سال پنجاب میں پہلا اور ملک بھر میں کانگو سے جاں بحق 5واں مریض تھا۔
رپورٹ کے مطابق ہزارہ کالونی راولپنڈی کے 35 سالہ قصاب کو بیمار ہونے پر راولپنڈی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جسم سے خون بہنے اور کانگو کی علامات ظاہر ہونے پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کانگو سے مریض کی موت کی تصدیق ہوگئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ کانگو سے متاثرہ مریض 4 گھنٹے پمز اسپتال میں داخل رہنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مریض کی راولپنڈی ہیلتھ شعبہ کی نگرانی میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ تدفین کی گئی، مریض کے گھر والوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق راوں سال پنجاب میں پہلا کانگو مریض ہے جو موت کا شکار ہوا، رواں سال 33 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی، 5 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔






















