خیبر پختونخوا کے 25 مخصوص نشستوں کے ممبران کل حلف لینگے۔
تفصیلات کےمطابق خواتین نشستوں پر 21 جبکہ اقلیت پر آنے والے 4 اراکین حلف اٹھائیں گے،مسلم لیگ ن اور جے یوآئی کی 7،7،پی پی کے 4 ممبران شامل ہیں،اے این پی کی 2 اور پی ٹی آئی پی کی ایک خاتون ممبر بھی حلف لیں گی۔
اقلیتی نشست پر جے یو آئی ف کے2، پی ایم ایل ن اورپی پی کا ایک ایک رکن شامل ہے،حلف اٹھانے کے بعد نئے ممبران سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حقدار ہوجائیں گے۔






















