حیدرآباد میں شادی کا جھانسہ دیکر لوگوں سے پیسے بٹورنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کےمطابق گرفتار افراد میں 2خواتین اور 3مرد شامل ہیں،ملزمان کیخلاف شادی کا جھانسہ دیکر جہیز ودیگر چیزوں کیلئے پیسے بٹورنے کی شکایت ملی تھی،ملزمان لوگوں سے شادی کیلئے مختلف لڑکیاں دکھاکر رشتہ طے کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ رشتہ کے بعد ملزمان غربت ظاہر کرکے لوگوں سے پیسے بٹورتے تھے،ملزمان عین شادی کےوقت کوئی بہانہ بناکر شادی کینسل کردیا کرتے تھے،ملزمان نے مختلف شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے ہیں،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔






















