خیبرپختونخواہ میں سینیٹ کی 11نشستوں پرانتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے8 پولنگ افسرتعینات کردئیے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کےمطابق خیبرپختونخوامیں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں 8 پولنگ فیسر تعینات ہوئے ہیں الیکشن کمیشن نےافسران کوسینیٹ انتخابات کیلئے بطورپولنگ افسران تعینات کیا ہے۔
خیبرپختونخوامیں ہونے والے سینیٹ انتخابات21 جولائی کوہوں گے۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے 2مخصوص نشستوں پرخیبرپختونخوااسمبلی کےارکانکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اے این پی کی شاہدہ وحید کا خاتون نشست پرانتخاب کا اور اقلیت کی نشست پرجے یو آئی کے گرپال سنگھ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔






















