وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ناراض سینیٹ امیدواروں کے درمیان ہونے والا مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہو گیا ہے اور پی ٹی آئی امیدواروں نے سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلہ اب سیاسی کمیٹی کرے گی ۔ حکومت کی جانب سے ناراض امیدواروں کو دستبردار ہونے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم ناراض امیدواروں نے حکومتی پیشکش ماننے سے انکار کر دیاہے ، علی امین گنڈا پور اور ناراض سینیٹ امیدواروں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سلمان اکرم راجہ اور شوکت بسر ابھی موجود تھے ۔
ناراض امیدوار کا کہناہے کہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی ایک ایک سیٹ چھوڑ دیں تب ہم بھی دستبردار ہو جائیں گے ، جے یو آئی کو جنرل یا ٹیکنوکریٹ جبکہ پیپلز پارٹی کو جنرل یا خواتین نشست چھوڑنی ہو گی ، ہمارا موقف واضح ہے کہ پارٹی کی نشستیں اپوزیشن کو مفت میں کیوں دی جارہی ہیں ۔






















