ڈالرکی قدرمیں اضافےکارجحان آج بھی جاری ہے،انٹربینک میں ڈالر60 پیسےمہنگا ہوگیا ہے۔
ڈالر کی قدر میں کاروبار کے آغاز پر ہی اضافہ دیکھا جارہا ہے،معمولی اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر287 روپے50 پیسےکاہوگیا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار55 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی،کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔اسٹاک بروکرز کا کہنا ہےکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر شرح سود نیچے آنے سے تیزی آئی۔