کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کارجحان ہے، اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ میں پہلی بار پچپن ہزار پانچ سوپوائنٹس کاسنگ میل عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج دوسرے سیشن میں بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1244پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا،اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ سو پوائنٹس اضافے کےبعد پچپن ہزارتین سوکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرٹریڈ کرتا رہا۔
اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر شرح سود نیچے آنے سے تیزی آئی۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز سرکاری تعطیل کے باعث بند تھی۔