ایران میں زائرین کے مسائل کے حل کیلئے سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس دوران زائرین کی سہولت کیلئے پاکستان،ایران اور عراق کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ایران اور عراق جانےوالےزائرین کی سہولت کیلئےہرممکن اقدام پراتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اورعراق جانے والے زائرین ہمارے لئے بہت اہم ہیں، ایران اور عراق جانے والے زائرین کو مزید سہولت ملے گی، پاکستان نے ایران پر حملے کی مذمت اور حق دفاع کی حمایت کی، جنگ کے دوران پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔
وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران بھائی ہیں اور ہمیشہ بھائی رہیں گے، زائرین گروپ آرگنائزر کے تحت ہی عراق جا سکیں گے، آرگنائزرگروپ زائرین کی وطن واپسی کے ذمہ دارہوں گے، زائرین گروپ آرگنائزر کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیاہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ صرف وہی لوگ عراق جاسکیں گے جنہیں سفارتخانہ خصوصی ویزا دے گا، ایران اور عراق بھی پاکستان کے نئے نظام کے ساتھ ہیں، غیرقانونی عراق جانیوالوں اور زائد قیام کرنیوالوں کو ہرصورت روکنا ہے۔



















