پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کردی، کے ایس ای 100 انڈیکس 2202 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتے کے پہلے روز پیر کو نئی تاریخ رقم کردی، پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز بزنس کا آغاز 630 سے زائد پوائنٹس اضافے ہوا، مارکیٹ میں کچھ اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 841 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔
مارکیٹ میں کچھ کریکشن ہوئی اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2202 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس کی ریکارڈ پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق آج مارکیٹ میں 37 ارب روپے مالیت کے 83 کروڑ 83 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمپنیز کے اچھے مالی نتائج کے اعلانات مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنے، آئی ایم ایف کی پاکستان کے معاشی ریفارم ایجنڈے کی تعریف بھی مارکیٹ کیلئے اچھی خبر ثابت ہوئی۔
بروکرز نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔





















