وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نےفتنہ الہندوستان کی بربریت اور نہتے شہریوں کے قتل کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔
وفاقی وزیر اورصدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی شہداء کیلئے دعائےمغفرت کی ہے،کہا شہریوں کوبسوں سےاتارکرگولیوں سےچھلنی کرنا انتہائی افسوسناک ہے،دشمن شکست کےبعد بلوچستان میں نہتے شہریوں پرظلم آزمارہا ہے۔
صدرآئی پی پی نےکہاسیکورٹی ادارے پوری قوت کے ساتھ اس فتنےکوکچل دیں گے،اتحاداوریکجہتی سے دہشتگردی کے ناسورکا مقابلہ کرنا ہوگا،پاک فوج پراعتماداورباہمی اتحادہماری مضبوطی کاضامن ہوگا عسکری ادارے فتنےکونیست ونابودکرنےکیلئےبرسرپیکارہیں،غمزدہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کرتےہیں۔






















