ترکیہ کے وزرا کی قیادت میں اعلٰی سطح کا دفاعی و سفارتی وفد آج رات پاکستان پہنچےگا، دوطرفہ تعلقات میں انتہائی اہمیت کے حامل فیصلے متوقع ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ترکیہ کے وفد میں وزیر خارجہ حاقان فدان اور وزیر دفاع یاشَر گوولر شامل ہیں ۔ کل ترک وفد اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کرے گا۔ دیگر اعلٰی سول اور عسکری حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
وزیر دفاع یاشر گوولر ترکیہ کے آرمی چیف بھی رہ چکے ہیں۔ ترک وفد کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، دورے کے دوران اہم فیصلےکئے جائیں گے، بھارت مئی میں ہونے والی جنگ میں ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مدد کا رونا رو چکا ہے۔






















