کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی مانگ اور قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 36 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ihLOqgLWhz#sbpexchangerate pic.twitter.com/nlbnJQFLLt
— SBP (@StateBank_Pak) July 8, 2025
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 286 روپے 84 پیسے پر فروخت ہوا۔
لازمی پڑھیں۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
اعدادو شمار کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں روپے کی قدر 19 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
ڈیلرز کے مطابق اسٹیٹ بینک اپنے ریزرو بڑھانے کیلئے مارکیٹ سے مسلسل ڈالر خرید رہا ہے اور درآمدات میں اضافہ اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بھی ڈالر مہنگاہونے کی وجہ ہے۔



















