شاہدرہ ٹاون میں کم عمر ڈرائیور کی گاڑی سے شہری کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن فرحت عباس نے بتایا کہ مدعی مقدمہ سے ناروا سلوک کرنے پر تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر رفاقت علی کو معطل کر دیا گیاہے اور انچارج انویسٹی گیشن سجاد حیدر کو مقدمہ کی تفتیش کا حکم دیدیا گیاہے ۔
فرحت عباس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شہری کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہاہے، پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملزم حاشر علی پولیس کی حراست میں ہے جسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔






















