شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی جمہوری حکومت کے خاتمہ کو 48 سال مکمل ہونے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا پانچ جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے,عوامی حکومت پر شب خون مارکر پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا پانچ جولائی 1977کو قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے گئے،اس نفرت کے اثرات آج بھی ہمارے سیاسی ، سماجی اور قومی شعور کو مجروح کر رہے ہیں۔
آئیں مل کر آمریت کے پھیلائے اُن اندھیروں کا خاتمہ کریں,اور نفرت کی دلدل سے نکل کر روشن اور مضبوط جمہوری پاکستان کی جانب قدم بڑھائیں,وقت آ گیا ہے کہ ہم اتحاد ، برداشت اور آئین کی بالادستی کو اپنائیں ۔





















