امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق اپنے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردیے۔
صدرٹرمپ نےسینیٹ اورایوان نمائندان سےمنظور ہونے والے ٹیکس اوراخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کرکےٹیکس میں کمی،دفاعی اخراجات میں اضافہ اورامیگریشن پرسخت اقدامات کوقانون کاحصہ بنا دیا ہے۔
بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کے موقع پر وائٹ ہاوس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، فوجی افسران اور ارکانِ کانگریس نے شرکت کی۔





















