وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدار ت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران چیف شماریات نے بتایا کہ مالی سال 25-2024 میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ، مالی سال 24-2023 میں یہ شرح 23.4 فیصد تھی ، شہری علاقوں میں اشیا خورونوش میں مہنگائی کی شرح 4.2 فیصد رہی، تمام شہروں میں چینی کی قیمت 190روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، چینی کی پیدوار میں 10 لاکھ ٹن کمی ہوئی ہے ، اس سال 50 لاکھ 80 ہزار ٹن رہی، 25-2025 میں مہنگائی کی شرح گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح پر رہی ۔
وزارت خوراک نے بتایا کہ حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ صوبائی حکومتیں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس اسکور کارڈ سے فائدہ نہیں اٹھا رہیں۔ ادارہ شماریات کو ہرماہ صوبائی چیف سیکرٹریز کو پرائس اسکورکارڈ لاگ اِن رپورٹ بھیجنےکی ہدایت کر دی گئی ۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی بی ایس کے پرائس اسکورکارڈ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یومیہ بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کے پی چیف سکیرٹری کو پرائس سکور کارڈ سے فائدہ اٹھانے پر کے پی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ چیف سیکرٹری کے پی نے 114 بار پرائس سکور کارڈ لاگ اِن کیا، سندھ چیف سیکرٹری نے صرف 10 بار پرائس سکور کارڈ چیک کیا ، پنجاب چیف سیکرٹری صرف 6 بار لاگ اِن، بلوچستان چیف سیکرٹری نے صفر بار سکور کارڈ چیک کیا ہے ۔ ڈی سی اسلام آباد 27 بار لاگ اِن، کراچی 6 بار، کوئٹہ 4 بار لاگ ان کیا ۔ڈی سی بلوچستان نے چار بار سکور کارڈ لاگن کیا ہے۔






















