جنوبی کوریا کے مشہور پاپ گلوکار شِم جے ہیون 23 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے معروف گلوکار اور ایف ایبل بینڈ کے رکن شِم جے ہیون 23 سال کی عمر میں لیوکیمیا (خون کے کینسر) سے لڑتے ہوئے انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق جے ہیون کی بیماری کے بارے میں عوام کو کوئی اطلاع نہیں تھی، کیونکہ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق معاملہ نجی رکھا، تاہم ان کی موت کی خبر 29 جون کو ان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا پر دی۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد شم جے ہیون کے سابق ساتھی فنکاروں کا ردعمل بھی سامنے آیا، جس سے ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔






















