نیب نے سابق چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن و دیگر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مبینہ غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن پر نیب نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے،نیب نے سابق چیئرمین نور محمد جادمانی سمیت 16 افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نیب نےچیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن ایک ہفتے میں مکمل ریکارڈ فراہم کریں،جن درخواستوں کا فیصلہ ہوچکا انکا تمام ریکارڈ اور جو زیر التواء سب کا ریکارڈ فراہم کریں۔
زرائع کا کہنا ہےکہ طلبی پر افسران نے تقرریوں کا نامکمل ریکارڈ پیش کیا،اگلے مرحلے میں بینیفشریز کو بھی طلب کیا جائے گا،سرکاری افسران نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر اکر اپنے دو دو تین تین بچوں کو سرکاری ملازمت پر بھرتی کرایا لیا۔



















