اسرائیل کی دہشت گردی، ظالمانہ کارروائیاں اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، امداد کے منتظر افراد اور اسکول پر حملوں میں 63 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی اور ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امداد کے منتظر افراد پر ایک بار پھر حملہ کردیا، 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے حملہ تنزارم کوریڈور کے قریب کیا، غزہ سٹی میں اسکول پر بھی اسرائیلی بمباری کی گئی، 17 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے، اسکول میں بے گھر افراد کی بڑی تعداد جمع تھی۔
رپورت میں بتایا گیا ہے کہ صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 63 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 28 افراد امداد کے حصول کیلئے گئے تھے۔
غزہ میڈیا آفس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کی ظالمانہ کارروائیوں میں 48 گھنٹوں کے دوران 300 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں





















