پی ڈی ایم اے نے پانچ جولائی سے پنجاب بھر میں مون سون کے طاقتوراسپیل کاہائی الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق پنجاب بھرمیں 5 جولائی سےمون سون کےدوسرے طاقتوراسپیل کا آغاز ہوگا،جس کےپیش نظریوم عاشورہ پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یوم عاشورپربارشوں کے حوالے سے حکمت عملی بنالی،جلوسوں کے روٹس پر ڈرینیج سسٹم اور ڈسپوزل سسٹم متحرک کردیا،کنٹرول روم میں اسپیشل ڈیسک بھی قائم کر دیےگئے۔






















