پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 لائیو اسٹریمنگ کے ریکارڈ توڈ دیے۔
پی ایس ایل 10 کے دوران لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھنے والوں کی تعداد میں 647.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ پی ایس ایل 9 کے مقابلے میں ایک غیرمعمولی چھلانگ ہے۔
پاکستان پلے آف اور فائنل کی لائیو اسٹریمنگ کو 511 ملین ویوز ملے ۔ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ فائنل تھا ۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ پی سی بی کو پی ایس ایل ٹین سے 50 کروڑ سے زیادہ مالیت کی گیٹ منی حاصل ہوئی۔



















