کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں دوران ٹریڈنگ 24 پیسے کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 284 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوکر 286 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ہے،کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ درآمدی ادائیگیوں اور اسٹیٹ بینک کی خریداری ڈالر کو مہنگا کر رہی ہے۔





















