امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کسی بھی پیشکش کی تردید کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ایران کو کچھ بھی پیش نہیں کررہا، اوباما نے ایٹمی معاہدے کے نام پر اربوں ڈالر ایران کو دیئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کسی بھی بھی پیش کش کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایران کو کچھ بھی پیش نہیں کررہا۔
انہوں نے سابق امریکی صدر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ براک اوباما نے ایٹمی معاہدے کے نام پر اربوں ڈالر ایران کو دیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، اس کے بعد میں تو ایران سے بات چیت تک نہیں کر رہا۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ حکومت سول جوہری تنصیبات کیلئے ایران کی مدد کرے گی اور اسے 30 ارب ڈالر بھی دے گی، تاہم امریکی صدر نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔





















