اسرائیل نے غزہ میں آپریشن تیز کردیا،اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ کی طرف انخلا کی وراننگ دے دی۔
قابض صہیونی فوج کی خان یونس جبالیہ اور المواصی پربمباری،آٹا لے کر جانے والے شخص پر ڈرون حملہ کرکے اسے شہید کردیا،چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 88 شہادتیں, تعداد 56 ہزار500 ہوگئی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایک بار پھر ڈھٹائی کہا اسرائیل نے وجودی خطرات کو ختم کردیا،اب یرغمالیوں کو بچانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپیغام میں کہا غزہ میں جنگ بندی اوریرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔






















