ایران نے آئی اے ای اے سربراہ رافیل گروسی کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ایٹمی تنصیبات سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے کیمرے بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو ایران پر حملوں کا آغاز کیا، جس میں 10 سے زائد ایٹمی سائنسدان، اعلیٰ فوجی افسران کو قتل کردیا گیا جبکہ فضائی حملوں میں سیکڑوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل حملے کیے جس میں درجنوں صہیونی مارے گئے جبکہ ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے، تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں اور سرکاری و فوجی دفاتر تباہ ہوگئے۔
اسرائیل نے امریکا سے مدد طلب کی جس کے بعد امریکا کے بی 2 بمبار طیاروں نے ایران کے تین جوہری پاور پلانٹس پر شدید بمباری کی، ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی گئی ہے۔






















