لاہور کے انسداد دہشت گردی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول سامنے آگیا۔
ایڈمن جج اے ٹی سی نے ججزکا موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول لاہور ہائیکورٹ ارسال کردیا، انسداد دہشت گردی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 18جولائی سےہوں گی۔
مراسلے کے مطابق 9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے ججز 9 اگست سے 29 اگست تک چھٹی پرہوں گے۔ پہلے مرحلے میں اے ٹی سی کے جج عرفان حیدر 18 جولائی سے لیکر 7 اگست تک چھٹیوں پر رہے گے۔






















