26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی غیرحاضری پر ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ۔
انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 10ملزمان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پردرج مقدمہ کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران 2 ملزمان کے وکلا کی جانب سے گواہان پر جرح کی گئی۔
8 ملزمان کے وکلا کی جانب سے 18 گواہان پرجرح مکمل کرلی گئی،علیمہ خان اورعاطف ریاض کے وکلا نے تاحال گواہان پر جرح نہیں کی،عدالت نے دونوں ملزمان کے وکلا کووارننگ جاری کردی،آئندہ سماعت پر جرح نہ کرنے پر اسٹیٹ کونسل مقرر کیا جائے گا۔
عدالت نے علیمہ خان کی غیرحاضری پر ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔






















