ایران پر امریکی حملے کا خطرہ،سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے،مقامی سطح پر7700 روپےبڑھکر 24 کیرٹ فی تولہ سونا 480962 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 6602 روپے کے اضافے سے 412347 روپے ہوگئے۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 430 روپے بڑھکر 8895 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں 77 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4586 ڈالر کا ہوگیا۔




















