ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اکثر شہروں میں مظاہروں پر قابو پالیا۔ جلد پورے ملک میں انٹرنیٹ بحال کریں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی غیر ملکی سفارتکاروں کوبریفنگ دیتے ہوئےکہا احتجاج ابتدا میں پُرامن تھے،دہشت گرد گروہوں نےعوام کی صفوں میں دراندازی کی،تخریب کارعوام پرگولیاں برساتے تھے،مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرنا تھا،صدر ٹرمپ یہی چاہتے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ کے مطابق پرتشدد مظاہرین نے ملک بھر میں 53 مساجد کو آگ لگائی،سیکیورٹی فورسز پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے شواہد بھی موجود ہیں۔





















