گاڑیوں کے فٹنس اور کیمیائی مادوں کے اخراج سے متعلق ٹیسٹ کی آخری تاریخ میں 31 اگست 2025ء تک توسیع کردی گئی۔
ادارہ ماحولیات پنجاب نے گاڑیوں کے فٹنس اور کیمیائی مادوں کے اخراج سے متعلق چیکنگ کی مدت میں توسیع کردی، آخری تاریخ 30 جون سے بڑھا کر 31 اگست کر دی گئی۔
ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھ پر رش کے باعث چیکنگ کی ڈیڈلائن میں اضافہ کیا گیا، اب شہری اپنی گاڑیوں کی چیکنگ 31 اگست تک کراسکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 50 روز کے دوران ایک لاکھ 23 ہزارگاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی گئی، 2 ہزار گاڑیوں کو اضافی کیمیائی مادوں کے اخراج پر وارننگ دی گئی جبکہ 2022ء تک مینو فیکچرڈ گاڑیوں کو ایمیشن ٹیسٹنگ سے استثنیٰ حاصل ہے۔



















